ہفتہ , 20 اپریل 2024

شامی کردوں نے امریکی فوجیوں پر ٹماٹروں اور انڈوں کی بارش کی

دمشق: شامی کردستان کے سنی کرد شہریوں نے شام چھوڑ کر عراق جانے والے امریکی فوجیوں پر سخت غم و غصے اور نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے امریکی فوجیوں پر انڈوں، ٹماٹروں اور پتھروں کی بارش کردی۔

شامی کردستان کے سنی کرد شہریوں نے شام چھوڑ کر عراق جانے والے امریکی فوجیوں پر سخت غم و غصے اور نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے امریکی فوجیوں پر انڈوں، ٹماٹروں اور پتھروں کی بارش کردی۔ امریکی فوجی جب عراقی کردستان کی حدود میں داخل ہوئے تو وہاں بھی شہریوں نے گلی سڑی سبزیوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

ترکی کے شامی کردستان میں کیے جانے والے فوجی حملے اور امریکہ کے ساتھ معاہدے کے بعد امریکی فوجی خطے سے نکل کر عراق جارہے ہیں۔ امریکہ اور کردوں کے مابین 5 سال تک اتحاد قائم رہا تھا اور اسی اتحاد نے شام میں دہشتگرد تنظیم داعش کو شکست دی تھی۔

ترک آپریشن کے بعد اچانک اتحاد ختم کیے جانے پر بعض کرد شہریوں نے امریکیوں پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور عراق جانے والی ان کی فوجی گاڑیوں پر پتھراﺅ کیا۔ کرد شہریوں نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور انہیں چوہے قرار دیا۔ ایک آدمی نے امریکی فوجیوں کے بارے میں کہا کہ "امریکہ چوہوں کی طرح بھاگ گیا، امریکی چوہوں کی طرح بھاگ رہے ہیں” ۔ واضح رہے کہ امریکہ نے ترکی سے ملحق شامی سرحد سے اپنے فوجیوں کو نکال کر ترک فوجیوں کے شام پر حملے اور کردوں کے خلاف کارروائی کا راستہ ہموار کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …