اتوار , 7 جون 2020

جاپان کے بادشاہ نارو ہیتو نے باضابطہ طور پر تخت سنبھال لیا

ٹوکیو:جاپان کے بادشاہ نارو ہیتو نے باضابطہ طور پر تخت سنبھال لیا ۔ رواں برس اپریل میں جاپان کے سابق بادشاہ آکی ہیتو بادشاہت اور تخت سے الگ ہوگئے تھے۔

وہ 200 سال میں پہلے جاپانی بادشاہ تھے جو اپنی زندگی میں ہی تخت سے الگ ہوئے تھے۔

آکی ہیتو کی جانب سے بادشاہت سے الگ ہونے کے بعد ان کے بیٹے 59 سالہ نارو ہیتو نے یکم مئی 2019 کو بادشاہت کا تخت سنبھالا تھا۔ نارو ہیتو کی جانب سے یکم مئی کو تخت سنبھالے جانے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا خطاب بھی کیا تھا۔

نارو ہیتو کی جانب سے مئی میں تخت سنبھالے جانے کی تقریب سرکاری تھی، تاہم اب انہوں نے روایتی بادشاہی طریقے کے تحت باضابطہ طور پر تخت سنبھال لیا اور وہ جاپان کے 126 ویں بادشاہ بن گئے۔

یہ بھی دیکھیں

آئی اے ای اے کی نئی رپورٹ، ایران کی حقانیت کا ثبوت

اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈ کوارٹر میں ایران کے نمائندے نے جامع ایٹمی معاہدے کے …