بدھ , 24 اپریل 2024

خواتین کو محرم کےبغیرحج کی اجازت مل سکتی ہے

 

ریاض: سعودی عرب خواتین کو بغیر کسی سرپرست (محرم) کے حج کرنے کی اجازت دے سکتا ہے ۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ ، سیاحت اور عمرہ دونوں مقاصد کیلئے وزٹ ویزا جاری کرنے کیلئے غور کر رہی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس عمل سے خواتین کو محرم کے بغیر سعودی عرب آنے کی راہ ہموار ہوگی، یہ حج اور عمرہ کے شبعے میں ہونیوالی پیشرفتوں میں سے ایک ہے ۔

عرب نیوز کے مطابق حکومت ویزا کے مختلف آپشنز کا مطالعہ کر رہی ہے اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ خواتین مرد سرپرست کے بغیر حج و عمرہ کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے ۔

خواتین کو فی الحال زیارت کی غرض سے سعود ی عرب جانے کیلئے محرم کو ساتھ رکھنا ضروری ہے ۔

سال 2014 میں 45 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر حج کرنے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم ، وہ اپنے شوہروں ، بیٹے یا بھائیوں کے ساتھ کسی منظم گروپ کے ساتھ حج و عمرہ کے سفر کرسکتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …