جمعہ , 19 اپریل 2024

ملکہ کیخلاف سازش پر تھائی بادشاہ نے اپنی دیرینہ ساتھی کو برطرف کردیا

تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی رائل نوبل کنسورٹ سنینات وونگوا جیراپاکڈی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔

تھائی لینڈ کے شاہی محل کے اعلامیے کے مطابق تھائی فوج کی میجر جنرل سنینات وونگوا جیراپاکڈی کو نامناسب رویے اور تھائی بادشاہ مہا وجیرا لانگ کورن سے بے وفائی پر عہدے سے ہٹایا گیا جب کہ ان سے رائل نوبل کنسورٹ کا خطاب بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

34 سالہ سنینات وونگوا جیراپاکڈی تھائی لینڈ کے 67 سالہ بادشاہ مہا وجیرا لانگ کورن کی رائل نوبل کنسورٹ تھیں اور یہ درجہ بادشاہ کی اہلیہ یا پھر کسی ایسی خاتون کو دیا جاتا ہے جو بادشاہ کے ساتھ تعلقات میں تو ہو لیکن ان کی باقاعدہ شادی نہ ہوئی ہو۔

اعلامیے کے مطابق سنینات وونگوا جیراپاکڈی اپنی حدود سے باہر آرہی تھیں اور خود کو تھائی لینڈ کی ملکہ کے برابر لانے کی کوشش کررہی تھیں ۔

34 سالہ سنینات وونگوا کو تھائی فوج میں میجر جنرل کا عہدہ بھی دیا گیا تھا جہاں انہوں نے نرس کی حیثیت سے خدمات انجام دینا شروع کی تھی اس کے علاوہ وہ ایک تربیت یافتہ پائلٹ بھی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …