منگل , 12 نومبر 2019

شامی صدر نے ترک صدر کو چور اور ڈاکو قراردیدیا

ادلب: شام کے صدر بشار اسد نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر اردوغان چور اور ڈاکو ہیں اس سے قبل اس نے شام کے تیل اور فیکٹریوں کو لوٹا اور آج وہ شام کی سرزمین پر قبضہ جمانے کی ناپاک کوشش کررہا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر اردوغان چور اور ڈاکو ہیں اس سے قبل اس نے شام کے تیل اور فیکٹریوں کو لوٹا اور آج وہ شام کی سرزمین پر قبضہ جمانے کی ناپاک کوشش کررہا ہے۔

بشار اسد نے کہا کہ ہم متحد ہوکر ملک و قوم کا بھر پور دفاع کریں گے اور میرا اس بات پر یقین ہے کہ ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے شام بھر میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائےگا۔ واضح رہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے آج اچانک صوبہ ادلب میں جنگ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور شامی فوج کے بلند حوصلوں کی تعریف کی۔

یہ بھی دیکھیں

متحدہ عرب امارات:موسلا دھار بارش میں سڑکیں تالاب بن گئیں

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات ميں بارش سے معمولات زندگی متاثر ہيں، جہاں وقفے وقفے سے …