ہفتہ , 20 اپریل 2024

شام پر ترکی کا حملہ غیر قانونی ہے: جرمنی

برلن: جرمنی نے شام پر ترکی کے حملے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ترکی کی طرف سے شام کے کرد علاقوں میں فوجی پیش قدمی کو جارحیت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ترکی کے اس اقدام کو غیر قانونی سمجھتا ہے اور قوی امکان ہے کہ یورپی یونین اس کے ردعمل میں ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی سمجھتا ہے کہ کرد ملیشیا پر ترکی کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شام کے شمالی علاقے میں کردوں اور ترکی کے مابین عارضی جنگ بندی ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …