بدھ , 24 اپریل 2024

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون سرنگوں

تل ابیب: روسیاالیوم نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیردفاع نے کل علی الصبح ایک ڈرون طیارہ لاپتہ ہونے کی خبر دی ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون طیارہ لبنان کی سرحد کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ دوسری طرف لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون طیارہ جنوبی علاقے میں مارگرایا گیا ہے۔

العہد نیوز نے خبر دی ہے کہ ایک لبنانی شہری نے «بوابه فاطمه» نامی علاقے میں شکاری اسلحے سے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔
واضح رہے کہ حزب اللہ نے اس سے قبل ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …