جمعرات , 25 اپریل 2024

عراق؛ داعشی دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کمانڈر شہید

بغداد: مقدس شہرسامرا میں داعشی دہشت گردوں نے حملہ کرکے ایک پولیس کمانڈر سمیت متعدد اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔

پولیس کمانڈر علی اللامی متعدد اہلکاروں سمیت مقدس شہر سامرا کے قریب دریائے دجلہ میں کشتی پر جارہے تھے دہشت گردوں نے کشتی پر مارٹرگولوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 4 اہلکار شہید اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو تکفیری دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …