جمعرات , 21 نومبر 2019

بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری شہید کر دیے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری اور قابض بھارتی فوج نے پلوامہ میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ ضلع راجوڑی کےعلاقے نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی افسر بھی ہلاک ہوگیا۔

مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن اور کرفیو مسلسل 80 روز سے جاری ہے اور کھانے پینے کی اشیاء نہ ملنے اور مواصلاتی رابطے نہ ہونے کے سبب کشمیری سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

بیمار افراد کو دوا اور ڈاکٹر میسر نہیں جس سے اسپتالوں میں زیرعلاج بعض مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

اس کے علاوہ وادی میں تعلیمی اداروں پر تالے پڑے ہیں جب کہ دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

بھارت کی انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 ختم کر کے جموں و کشمیر اور لداخ کو زبردستی بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کا سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کے تعینات ہونے پر انتباہ

ماسکو: روس کے نائب وزیر خارجہ بوگدانوف نے سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کے تعینات …