جمعرات , 25 اپریل 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ

پونچھ: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے نیوز 18 کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ بھی موجود تھے تاہم اب تک کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حادثے میں ایک شہری کے زخمی ہوا ہے۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر تیکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ دو پائلٹس سمیت 7 رکنی عملے کا حصہ تھے۔ آرمی جنرل اور دیگر کو طبی امداد کےلیے قریبی آرمی میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں بھارتی فوج کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل سمیت عملہ اور مسافر بحفاظت ہیلی کاپٹر سے نکلنے میں کامیاب رہے۔

واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …