بدھ , 24 اپریل 2024

ترکی کا ابو بکر کی ہلاکت میں امریکہ کو تعاون فراہم کرنے کا دعوی

انقرہ: ترکی کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ ترک فوجی اہلکاروں نے داعش دہشت گرد تنظیم کے سر براہ ابوبکر بغدادی کو ہلاک کرنے میں امریکہ کو بھر پور تعاون فراہم کیا ہے۔

ترکی کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ ترک فوجی اہلکاروں نے داعش دہشت گرد تنظیم کے سر براہ ابوبکر بغدادی کو ہلاک کرنے میں امریکہ کو بھر پور تعاون فراہم کیا ہے۔ ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کے خلاف فوجی آپریشن سے قبل امریکہ اور ترک فوجیوں کے درمیان اطلاعات کا مکمل تبادلہ ہوا ، اور ترکی نے ابوبکر بغدادی کی ہلاکت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ابھی تک امریکہ کے کسی اہلکار نے ترکی کے اس دعوی کی تائید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …