جمعرات , 25 اپریل 2024

شامی فوج نے مزید علاقوں کا انتظام سنبھال لیا

دمشق: شامی فوج ترکی کے قریب واقع شہر راس العین کے مرکزی علاقے کے قریب پہنچ گئی ہے تاکہ عام شہریوں کا تحفظ کیا جاسکے۔

شامی فوج نے صوبہ الحسکہ کے مزید سات دیہات کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور اب وہ راس العین شہر کے انتظامی علاقے کی جانب بڑھ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے اس اقدام کا مقصد شامی شہریوں کو ترک فوج کے ممکنہ حملوں سے بچانا ہے۔
شامی فوج جمعے کے روز صوبہ الحسکہ کے شہر ام الکیف میں داخل ہوئی تھی جبکہ اتوار کے روز قامشلی کے مغربی علاقوں میں تعینات ہوگئی ہے جہاں عوام نے فوج کا خیر مقدم کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …