جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ شام کا تیل چرا رہا ہے، روس کا انکشاف

ماسکو: روس کی وزارت دفاع نے امریکہ کی بین الاقوامی راہزنی اور شامی تیل چرانے کی کوششوں کا پردہ فاش کردیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے ہفتے کے روز شام کے بعض علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ داعش کی شکست سے پہلے اور بعد شام کا تیل امریکہ کی نگرانی میں آئل ٹینکروں کے ذریعے شام سے باہر منتقل کیا جاتا رہا ہے۔
ایگور کوناشنکوف کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایک جانب شامی تیل کی فروخت پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور دوسری جانب عالمی راہزنی کے ذریعے ماہانہ تیس ملین ڈالر اپنی جیب میں ڈال رہا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ انکشاف امریکی وزیر جنگ مارک ایسپر کے اس بیان کے بعد کیا ہے کہ شامی تیل کے ذخائر کو داعش کے حملوں سے محفوظ رکھنے کی غرض سے امریکی فوجیوں کی ایک تعداد مشرقی شام میں باقی رہے گی۔
شمالی اور مشرقی شام کے تیل کے ذخائر اس وقت امریکہ کے حمایت یافتہ مسلح گروپ سیرین ڈیموکریٹ فورس کے کنٹرول میں ہیں۔
اس سے پہلے بھی امریکی فوجیوں اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان تعاون کے ذریعے شامی تیل کی اسمگلنگ سے متعلق خبریں تواتر کے ساتھ سامنے آتی رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …