ہفتہ , 20 اپریل 2024

رہبر معظم کا حجۃ الاسلام سید جعفر مرتضی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

تہران: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید جعفر مرتضی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے لبنان کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین سید جعفر مرتضی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم سید جعفرمرتضی کی تالیفات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم حجۃ الاسلام سید جعفر مرتصی نے اپنی وزین تالیفات کے ذریعہ ثقافتی شعبہ میں اسلام اور مسلمانوں کی بہترین اور گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں جو تاریخ میں سنہرے حرف سے یاد رکھی جائیں گی ۔ رہبر معظم نے مرحوم کے اہلخانہ، دوستوں اور شاگردوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت ، مغفرت اور درجات کی بلندی طلب کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …