ہفتہ , 20 اپریل 2024

تہران یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار

تہران: تہران یونیورسٹی کے اردو ڈیپارٹمنٹ میں خصوصی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور مسلم ممالک کی خاموشی کی بھی مذمت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے سیمینار میں کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھایا، مودی کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے "کشمیریت” کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

پاکستانی سفیر نے طالب علموں، اسکالروں اور ماہرین تعلیم پر زور دیا کہ وہ کشمیر کا مسئلہ اجاگر کریں۔

سیمینار میں ایرانی طالب علموں نے کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ کشمیر کا تنازع حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …