جمعہ , 19 اپریل 2024

کولمبیا کی گورنر قاتلانہ حملے میں 4 محافظوں سمیت ہلاک، 6 زخمی

بوگوٹا: کولمبیا میں مسلح افراد نے صوبائی گورنر کرسٹینا بوتیستا کی گاڑی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں خاتون گورنر اور ان کے 4 محافظ ہلاک ہوگئے جب کہ 6 افراد زخمی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے کاؤکا میں خاتون گورنر کرسٹینا بوتیستا اپنے محافظوں کے ہمراہ توری بیو شہر کے مضافاتی علاقے کے دورے پر تھیں کہ ان کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر گورنر اپنے چاروں محافظوں سمیت ہلاک ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کا حملہ اتنا اچانک تھا کہ محافظوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ ردعمل میں کچھ نہیں کرسکے۔ حملے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
کولمبیا کے صدر ایوان ڈوق نے اپنے بیان میں خاتون گورنر کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور پولیس کو قاتلوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …