ہفتہ , 20 اپریل 2024

حکومت کا تاجروں سے معاہدہ، شناختی کارڈ کی شرط 3 ماہ کے لیے موخر

اسلام آباد : حکومت نے خرید و فروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط پر کارروائی تین ماہ کیلئے مؤخر کردی ، تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے کہا تاجر نمائندگان کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اورتاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور خرید و فروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط پر کارروائی تین ماہ کیلئے مؤخر کردی گئی۔

صدرمرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے کہا کہ تاجر نمائندگان کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئےبجلی بل کی حد بارہ لاکھ روپے سالانہ ہوگی، دس کروڑ تک سالانہ سیلز والوں کوودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنایا جائے گا ۔

دس کروڑ سالانہ سیل پرٹرن اوورٹیکس کی شرح کو ڈیڑھ فیصد سے کم کرکے نصف فیصدکردیاگیا ہے، کم منافع ہول سیلرز کیلئے ٹرن اوورکی شرح پرکمیٹی میں مشاورت ہوگی۔

دوسری جانب مشیرخزانہ عبدالحفیظ نے کہا ہے کہ تاجروں کے ساتھ بہت اچھی میٹنگ ہوئی ہے، معاملے کو بہترانداز میں حل کرنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں تاجر بھی خوش ہوں اور حکومت کے مقاصد بھی پورے ہوجائیں۔

یاد رہے گذشتہ روز مشیر خزانہ اور تاجروں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے تھے ، تاجروں نےشناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا ، محمد کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

بعد ازاں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا تھا کہ نمعاشی استحکام نظر آرہا ہے جب کہ ٹیکسوں کا دائرہ وسیع کررہے ہیں، حکومتی آمدن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور خسارہ کم ہورہا ہے، ٹیکس آمدن بڑھنے سےقرض واپس ادا کرسکیں گے، موجودہ ٹیکس دینےوالوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے جو صفر ٹیکس ادا کررہے ہیں ان سےٹیکس وصول کرنا چاہتے ہیں۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ملک کا اہم حصہ ہے ،ان کی وجہ سے معاشی بہتری آئے گی تاہم 30 سے 35 لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، جو بھی کما رہا ہے اس سے ٹیکس لینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …