ہفتہ , 20 اپریل 2024

لیاقت پور: تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 8 افراد جاں بحق

لیاقت پور: صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، ابتدائی طور پر حادثے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سلینڈر پھٹنے کے باعث لگی، 30 سے زائد مسافر زخمی ہونے کی اطلاع ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور کے مطابق حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے، ٹرین کے اکانومی کلاس میں آگ لگی ہے، تبلیغی جماعت کے لوگ اجتماع میں جا رہے تھے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ دو گھنٹے میں ٹریک کو بحال کردیا جائے گا، جاں بحق ہونے والوں میں تبلیغی جماعت والوں کے لوگ شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی جانب سے چولہے وغیرہ لے جانے پر پابندی ہے، ٹرین میں کھانے سے متعلق اشیا پربہت سختی ہونی چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …