ہفتہ , 20 اپریل 2024

’کیار‘ کے ٹلنے کے بعد ایک اور سمندری طوفان کی تیاریاں، وارننگ جاری

کراچی: بحیرہ عرب میں موجود سپر سائیکلون ’کیار‘ مزید کمزور پڑگیا ہے لیکن محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ایک اور طوفان ماہا کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کیار مزید کمزور پڑگیا ہے اور کراچی سے اب طوفان کا فاصلہ 120 کلو میٹر مزید بڑھنے کے بعد 910 کلو میٹر ہوگیا ہے، آج صبح تک کراچی سے طوفان کا فاصلہ 790 کلومیٹر تھا۔ اگلے 12 گھنٹوں میں کیار طوفان مزید ایک درجہ کم ہوکر کیٹگری 2 میں جاسکتا ہے اور اگلے 24 گھنٹوں میں گلف آف عدن میں داخل ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے نئے سمندری طوفان ماہا کے حوالے سے پہلی ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ایک اور سمندری طوفان ماہا بن گیا ہے۔ ہوا کا کم دباؤ انتہائی تیزی سے تبدیل ہونے والا نیا طوفان ماہا اگلے 24 گھنٹوں میں شدت اختیار کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور، اسلام آباد: عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم …