ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی اتحاد ایندھن کے حامل جہازوں کو بھی الحدیدہ بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہونے دیتا

صنعا: یمن کی قومی تیل کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی اتحاد ایندھن کے حامل جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہونے دے رہا ہے

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی تیل کمپنی کے بیان میں آیا ہے کہ سعودی اتحاد نے گذشتہ ستتر دنوں سے ایندھن کے حامل چھے بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔ یمن کی قومی تیل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد جان بوجھ کر عوام پر دباؤ ڈالنے اور ان کے مسائل بڑھانے کے لئے ایندھن لانے والے جہازوں کو روکے ہوئے ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے گذشتہ رات یمن کے صوبہ الحدیدہ کے الدریھمی شہر پر سخت گولہ باری کی ۔ شہر الدریہمی ایک عرصے سے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور ان کے ایجنٹوں کے شدید محاصرے میں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …