ہفتہ , 20 اپریل 2024

سوڈان نے یمن سے 10 ہزارفوجیوں کو واپس بلا لیا

خرطوم: سوڈانی فوج کے کمانڈر ”محمد حمدان” کا کہنا ہے کہ ان کے 10 ہزار فوجی اہلکاروں کو یمن سے واپس بلا لیا گیا ہے۔

حمدان نے مزید کہا کہ سوڈان دوبارہ یمن میں فوج تعیینات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے خلاف جنگ میں سوڈان سعودی عرب کا اہم ترین اتحادی سمجھا جاتا ہے، یمنی سرکاری فوج اورالحوثی قبائل کےساتھ جھڑپوں میں سینکڑوں سوڈانی فوجی ہلاک اور ایک بڑی تعداد زخمی ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ حمدان نے کچھ عرصہ قبل عرب نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا یمن جنگ میں 30 ہزار سوڈانی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

سوڈانی فوجیوں کے سارے اخراجات آل سعود برادشت کررہے ہیں۔

دفاعی مایرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کو واپس بلا لینا سعودی حکام کے لئے نیک شگون نہیں ہے۔ خیال رہے کہ یمن میں سعودی اتحادی افواج کو بدترین شکست کا سامنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …