جمعرات , 25 اپریل 2024

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا مشترکہ ویزا

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے مل کر ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے یو اے ای کے وزیر معیشت سلطان المنصوری کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بہت سارے معاملات طے پا چکے ہیں جبکہ مزید گفت و شنید ابھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشترکہ ویزا جاری کرنے کا مقصد سعودی عرب اور یواے ای کے شہریوں کو آزادانہ اور آاسانی سے ایک دوسرے کے ملک جانے میں سہولت میسر آئے گی۔

المنصوری کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اقدام کا مقصد دونوں ممالک میں کام کرنے والی نیشنل کمپنیوں کو آسانی اور آزادانہ طریقے سے ایک دوسرے کے ملک میں کام کرنے کی سہولت دینا ہے اس سے دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے گااور خوشحالی آئے گی۔

امید کی جارہی ہے کہ نیا مشترکہ ویزا 2020سے شروع ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ سیاحت کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ زرِ مبادلہ کمانے کی غرض سے سعودی حکومت نے یہ اقدام کرنے میں پہل کرتے ہوئے یو اے ای سے اس حوالے سے بات کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …