جمعہ , 19 اپریل 2024

سانحہ تیز گام پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات

 

رحیم یار خان میں تیز گام ایکسپریس حادثے پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’اپنے ملک کی طرف سے، میں پاکستان کے عوام، دوستوں اور بھائیوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘۔

کینسنٹن پیلس سے برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرائن کیٹ مڈلٹن نے بھی سانحہ تیز گام پر تعزیتی پیغام ارسال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ابھی ہم پاکستان کے دورے سے واپسی آئے ہیں اور رحیم یار خان میں تیز گام ٹرین میں پیش آنے والی المناک واقعہ کے بارے میں سن کر غمزدہ ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لیے ہیں‘۔

پاکستان میں چین کے سفارتخانے کی جانب سے سانحہ تیز گام پر گہرے افسوس اور متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’رحیم یار خان کے قریب لیاقت پور میں کراچی-راولپنڈی تیز گام ایکسپریس میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے پر سفارتخانہ غمزدہ ہے‘۔

علاوہ ازیں انہوں نے غمزدہ اہلخانہ سے دلی تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

ٹرین کو حادثہ صبح 6:15 منٹ پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …