جمعرات , 25 اپریل 2024

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بحرین کی تنظیم جمعیت الوفاق کے جنرل سکریٹری کو آزاد کرنے کا مطالبہ

مناما: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی حکومت سے بحرینی تنظیم جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی حکومت سے بحرینی تنظیم جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کے اتحادی ممالک پر بھی زوردیا ہے کہ وہ شیخ علی سلمان کی آزادی کے لئے فوری طور پر اقدام کریں۔واضح رہے کہ بحرینی حکومت نے شیخ سلمان اور بحرین کی پارلیمنٹ کے سابق دو نمائندوں پر قطر کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انھیں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …