ہفتہ , 20 اپریل 2024

کربلا میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

بغداد: عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کربلائے معلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قوںصل خانے پر حملے کی کوشش کی گئی تھی، جس کے پس پردہ محرکات جاننے کے لئے حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

عراقی حکام نے ایرانی قونصلے خانے پر حملے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔

کربلا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل مسعود حسینیان کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کے مضافات میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔

کربلا میں بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف مظاہروں کے دوران ایران عراق دشمن عناصر نے ایرانی قونصل خانے کا محاصرہ کرکے عملے کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تھی، تاہم عراقی پولیس کی بروقت کارروائی سے اسلام دشمن عناصر کا منصوبہ ناکام ہوا تھا۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی خفیہ ایجنسیاں ایران عراق تعلقات کو خراب کرنے کے درپے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …