جمعرات , 18 اپریل 2024

ترکی کا ابوبکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کرنے کا دعوی

انقرہ: ترکی نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کے ہلاک ہونے والے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن کو شمالی شام سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ترکی نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے ہلاک ہونے والے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن 65 سالہ رسمیہ اعواد کو شمالی شام سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک سینئر ترک عہدیدار نے بتایا کہ ترکی نے پیر کے روز شمالی شام کے شہر اعزاز میں ابوبکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں ابوبکر البغدادی کی بہن، ان کے شوہر اور بہو شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ عہدیدار نے سرحد کے قریب واقع ترکی کے زیر کنٹرول شامی شہر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 65 سالہ رسمیہ اعواد کو اعزاز کے قریب ایک کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ راسمیہ کے ہمراہ 5 بچے بھی تھے۔ آزاد ذرائع سے ابوبکرالبغدادی کی بہن کی گرفتاری کے بارے میں تصدیق نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو امریکہ نے ابوبکر البغدادی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور تین دن بعد حملے کی ویڈیو بھی جاری کی۔ بعدازاں داعش کی جانب سے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی اور ساتھ ہی تنظیم کے نئے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کا اعلان کردیا گیا۔ واضح رہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کو امریکہ نے سعودی عرب کے تعاون سے عراق و شام میں ہرج و مرج پیدا کرنے کے لئے تشکیل دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …