ہفتہ , 20 اپریل 2024

لبنان میں مظاہرین کا شاہراہوں پر قبضہ

بیروت: منگل کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مظاہرین نے ملک کے جنوبی اور شمالی علاقوں کی طرف جانے والی شاہراہوں کو بند کردیا ۔
ملک کی اہم اور مواصلاتی شاہراہوں کو کھولنے کے لئے فوج سے مدد طلب کی گئی ۔
قابل ذکر ہے کہ لبنان کے شہروں میں سترہ اکتوبر سے عوام اقتصادی بدحالی اور بدعنوانی کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں ۔
ان مظاہروں کے نتیجے میں سعد حریری وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں اور اس وقت ملک کی باگ ڈور براہ راست صدر میشل عون کے اختیار میں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …