جمعرات , 21 نومبر 2019

دو سالہ حکومتی کارکردگی صرف2منٹ میں بیان

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے اپنی 2 سالہ حکومتی کارکردگی کی 2 منٹ میں بیان کرکے سب کو حیران کردیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنی حکومت کے دوسال مکمل ہونے پر اپنے ساتھیوں کی جانب سے دیا گیا چیلنج قبول کرتے ہوئے دوسال کی کارکردگی کو دومنٹ میں بیان کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔،

ویڈیو میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے دو منٹ کی ویڈیو میں مختلف شعبوں میں حکومت کی کارکردگی بتائی اور آئندہ مستقبل میں کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

جیسنڈا آرڈن نے مختصر ویڈیو میں ماحول، صحت، شرح خواندگی و ملازمت کے حوالے سے کئے گئے کاموں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اپنے دور حکومت میں دو ہزار دو سو سرکاری گھر بنوائے اور 92 ہزار ملازمتیں دیں جبکہ کینسر کے علاج میں سہولت اور پانچ لاکھ سے زائد لوگوں کو سستے علاج کی سہولت فراہم کی۔

انھوں نے بتایا بے روز گاری کی شرح کو گزشتہ 11 سالوں کی کم ترین سطح پر پہنچانے کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ سے زائد بچوں کے لیے اسکول کا انتظام کیا جبکہ ماحول کو صاف رکھنے کے لیے کئے گئے اقدامات، پلاسٹک پر پابندی ،چائلڈ لیبر کے قوانین سمیت دیگر کامیابیوں کا بھی تذکرہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

یمن کے کوسٹ گارڈز نے 3 کشتیوں کو ضبط کرلیا

    صنعا: یمن کے کوسٹ گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن …