جمعرات , 25 اپریل 2024

وزیراعظم سے سوئٹزرلینڈ کی ریاستی کونسل کے صدر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سوئٹزرلینڈ کی ریاستی کونسل کے صدر کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے جین رین فورنیر کو سوئس انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مزید فروغ پائیں۔

عمران خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ میں پارلیمانی روابط کا اہم کردار ہے، حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے سوئس سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔

عمران خان نے صدر سوئس ریاستی کونسل کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و سلامتی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے اور مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم سے نشکام گروپ کے چیئرمین مہندر سنگھ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی، وفد نے کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …