جمعرات , 21 نومبر 2019

لاہورشہرکےتمام سرکاری ونجی اسکول آج بندرہیں گے

لاہور: شدید سموگ کے باعث لاہور شہر کے تمام سرکاری و نجی اسکول آج بندرہیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اسموگ میں اضافے پر تشویش کااظہارکيا ہے جبکہ بچوں کی صحت کے پيش نظر آج لاہور کے سرکاری ونجی اسکولوں ميں بھی چھٹی کااعلان کرديا گيا ہے۔

وزيراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ محکمہ ماحولیات اور انتظامیہ چوکس رہیں، اوراسموگ سے بچاو کی احتیاطی تدابیرکے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے۔

وزيراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی پابندی پرسختی سے عملدرآمد کياجائے اورآلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب لاہور ميں اسکول کے بچوں نے فضائی آلودگی اور خراب ايئر کوالٹی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کررکھاہے۔

ہائيکورٹ سے رجوع کرنے والی بچی لیلی عالم کا کہنا ہے کہ ہم نے گھر میں میٹر لگایا ہے۔۔ ہمیں معلوم ہے کہ یہ بچوں کو اثر کرتا ہے، اسکول میں بچوں سر میں سر درد ہوتا ہے، طبیعت خراب ہوتی، ائر کوالٹی 50 ہو ٹھیک ہوتا ہے لیکن ہمارے پاس 150 کا بھی فگر آتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یمن کے کوسٹ گارڈز نے 3 کشتیوں کو ضبط کرلیا

    صنعا: یمن کے کوسٹ گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن …