بدھ , 24 اپریل 2024

ٹشو پیپر پر مصوری کے شاہکار نمونے بنانے والا سعودی نوجوان

ریاض: نازک ٹشو پیپرز پر قلم اور ہاتھ کی حیرت انگیز صفائی سے خوبصورت تصاویر تخلیق کرنے والے، خداداد صلاحیتوں کے مالک سعودی نوجوان عبد اللہ الحامد نے کبھی کوئی پینٹنگ نہیں بنائی تھی؛ اور اب بھی وہ یہ کام صرف اپنے شوق کی تسکین کےلیے کرتے ہیں۔

العربیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے الحامد نے بتایا کہ ایک بار ’’اتفاقاً فارغ بیٹھے ہوئے مجھے ٹشو پیپرز پر تصاویر بنانے کا خیال آیا۔ پہلی کامیابی یوں دل کو بھائی کہ پھر جب بھی کسی کیفے یا ویٹنگ ایریا میں انتظار کی گھڑیاں کاٹنی ہوں تو ٹشو پیپر پر تصاویر بنانے لگتا ہوں۔ پہلے آڑی ترچھی لکیریں ڈالتا تھا لیکن آہستہ آہستہ فن میں مہارت آگئی اور لوگوں کی جانب سے پذیرائی بھی ملنے لگی۔‘‘

بداللہ الحامد نے مزید بتایا کہ ٹشو پیپر پر پینٹنگ کرنا عام صفحے پر پینٹنگ کرنے سے زیادہ دشوار ہے، ’’میں نے جلد سیکھ لیا کہ کس ٹشو پیپر پر کس طرح کا کام کیا جاسکتا ہے۔ اپنے کام کو ٹویٹر پر شیئر کرنا شروع کیا تو خوب پذیرائی ملی اور اب باقاعدہ طور پر اس شعبے میں کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔‘‘

 

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …