پیر , 24 فروری 2020

اسرائیلی فوج کی اسکولوں پر آنسوگیس کی شیلنگ

الخلیل: بچوں کو ہراساں کرنے کے لئے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں صہیونی فوج نے اسکولوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کر دی جس کے نتیجے میں درجنوں طلبا اورطالبات دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق قابض فوج نے فلسطینی طلباء و طالبات پرزہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سکول کے متعدد بچے، اساتذہ اور دیگر شہری بے ہوش ہوگئے۔

بے ہوش ہونے والے افراد کو امدادی اداروں کے کارکنوں کی طرف سے طبی امداد فراہم کی گئی۔

خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں قائم سکولوں میں صہیونی فوج کے دھاوے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ طلبا پرحملے انہیں خوف زدہ کرنے اور ان پر رعب ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کالم۔ مہمان کالم مہاتیر محمد کا استعفے کا اعلان

تحریر: مجیب الرحمان شامی ملائیشیا کے 95 سالہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے اعلان کیا ہے …