ہفتہ , 20 اپریل 2024

صلاح الدین میں داعش کے دو کمانڈر گرفتار/ ابوبکر البغدادی کی بیوہ کے اہم انکشافات

بغداد: عراقی سیکیورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دو اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

عراقی سیکیورٹی اداروں کے سربراہ ”فراس الزبیدی” کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری طرف ابوبکر البغدادی کی بیوہ نے دہشت گرد تنظیم داعش کے بارے میں اہم انکشافات کیا ہے۔ ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ حال ہی میں مارے جانے والے ابوبکر البغدادی کی بیوہ نے داعش کے بارے میں اہم انکشافات کئے ہیں۔

ترک سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ ابوبکر کی بیوہ ”فوزی محمد القبیسی” عرف ”رانیہ محمود” نے داعش اور ابوبکر البغدادی کے بارے میں نہایت اہم انکشافات کئے ہیں۔

ترک اہلکار کے مطابق فوزی محمد القبیسی ابوبکر کی پہلی بیوی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …