منگل , 23 اپریل 2024

سعودی بحری جہاز سے امریکی ہتھیار یمن پہنچائے گئے: CNN

واشنگٹن: ذرائع ابلاغ نے فاش کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایک سعودی بحری جہاز کے ذریعے امریکی ہتھیار اور فوجی ساز و سامان جنوبی یمن میں پہنچائے گئے ہیں

سی این این نے رپورٹ دی ہے کہ اسے ایک ایسی ویڈیو فلم ملی ہے جسے خفیہ طور پر فلمایا گیا ہے اور اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کی تاریکی میں امریکی ساخت کی اوشکوش بکتربند گاڑیاں جنوب مغربی یمن کی عدن بندرگاہ پر اتاری جا رہی ہیں۔

سی این این نے ان اطلاعات کو منظر عام پر لانے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جس بحری جہاز پر امریکی ہتھیار اور فوجی ساز و سامان یمن پہنچائے گئے ہیں اس کا نام ، بحری ھفوف، سعودی بتایاگیا ہے۔

دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ انتیس اکتوبر کو اس بحری جہاز کے عدن میں ظاہر ہونے سے پہلے اس کے جی پی ایس سسٹم کو بند کردیا گیا تھا۔

سی این این نے رپورٹ دی کہ یمن میں سعودی عرب سے وابستہ فریق اس شخص کو گرفتار کر لے گا جس کے بارے میں شک کرے گا کہ اس نے یہ ویڈیو سی این این کو دیا ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …