پیر , 13 جولائی 2020

یمنی فوج نے اتحادی افواج کے قبضے سے متعدد علاقے آزاد کرالئے

صنعا: یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج سے متعدد اہم علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہناہے کہ سعودی اتحادی افواج کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کا کہناہے کہ سرحدوں پر سعودی اتحادی افواج کو بدترین شکست کا سامنا ہے، ملک بھر سے سعودی کرایے کے فوجیوں کا خاتمہ کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5سال کے دوران ایک لاکھ یمنی شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شام؛ حمیم ایئر بیس پر حملہ ناکام؛حملے کے لیے آنے والے دو ڈرون طیارے تباہ

دمشق:شام کے حمیم ایئر بیس پر دہشت گردوں کی جانب سے بھیجے گئے دو ڈرونز …