پیر , 9 دسمبر 2019

شاعر مشرق کا یوم ولادت: ‘ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے اقبال کا پیغام عام کرنا ہے‘

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے 142ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے اور ترقی راہ پر لانے کے لیے حکیم الامت کے پیغام کو عام کرنا ضروری ہے۔

ریڈیو پاکستان میں شائع رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ قوم علامہ اقبال کے آگہی اور خودی کے پیغام سے رجوع اور اس پر عمل کریں۔

عارف علوی نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر میں مسلمانوں کو ایک مضبوط فکری بنیاد فراہم کی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے غیرمعمولی اور ناقابل فراموش خدمات پیش کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر علامہ محمد قبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کاخواب دیکھا اوراسلام کا حقیقی پیغام سمجھانے کے لیے گراں قدر خدمات دیں۔

صدر اور وزیراعظم نے قوم پرزوردیا کہ ’وہ آج کے دن یہ عہد کرے کہ تحریک پاکستان کے مشاہیر کے خواب کی تکمیل کے لیے انتھک محنت کرے گی اورمعاشرے اوروطن کی فلاح وبہبود کے لئے علامہ اقبال کی تعلیمات وافکارپرعمل کرے گی‘۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی جیل سے رہا ہونے والے ایرانی سائنسداں کے انکشافات

امریکی جیل سے رہا ہونے والے ایرانی سائنسداں نے چشم گشا انکشافات کئے ہیں۔ امریکی …