جمعہ , 19 اپریل 2024

ہم کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اسسٹنٹ کوآرڈینیٹرنے کہا ہے کہ ایرانی فوج پابندیوں کے باوجود خود کفالت تک پہنچ گئی ہے اورہم کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لئۓ تیار ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اسسٹنٹ کوآرڈینیٹراور ایرانی بحریہ کے سابق ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایرانی فوج پابندیوں کے باوجود خود کفالت تک پہنچ گئی ہے اورہم کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

ایران کی مسلح افواج کی دفاعی آمادگی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے دشمن کی تمام پابندیوں کے باوجود دفاعی اورجنگی وسائل کو ملک کے اندر تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی فوج مختلف شعبوں میں اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے اور جنگی وسائل کو تیار کرنےکے لئے خو کفالت تک پہنچ گئي ہے اور اللہ تعالی کے فضل سے ایرانی فوج اس مقام تک پہنچ گئی ہے کہ اپنی بری، بحری اور فضائیہ ضروریات کو ملک کے اندر فراہم کرسکتی ہے۔

ایڈمرل سیاری نے امریکی سفارتخانہ اور جاسوسی کے اڈے پر ایرانی طلباء کے قبضہ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی جاسوسی اڈہ یا سفارتخانہ ایران میں باقی رہتا تو اس صورت میں انقلاب اسلامی کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا، کیونکہ گذشت 100 برس کی تاریخ کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ نے دنیا بھر میں 70 فوجی کودتا کے ذریعہ حکومتوں کو تبدیل کیا اور گرایا ہے اگر امریکہ ایران میں باقی رہتا تو وہ مختلف حیلوں، بہانوں اور سازشوں کے ذریعہ انقلاب اسلامی کو چوٹ پہنچانے کی کوشش کرتا لیکن ایرانی طلباء نے امریکہ کے جاسوسی اڈے پر قبضہ کرکے امریکہ کو ایران سے ہمیشہ کے لئے نکال دیا اور اسی وجہ سے حضرت امام خمینی (رہ) نے طلباء کے اس اقدام کو دوسرے اور اہم انقلاب سے تعبیر کیا ہے۔

ایڈمرل سیاری نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج آج کسی بھی خطرے کا منہ توڑ اور بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

تصاویر: ورلڈکپ 2023 کے فائنل کے یادگار لمحات

تصاویر: ورلڈکپ 2023 کے فائنل کے یادگار لمحات