اتوار , 17 نومبر 2019

مغربی ممالک شامی عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں، بشار اسد

دمشق: شام کے صدر بشار اسد نے مغربی ملکوں کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک پابندیوں کے ذریعے شامی عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

روس ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر بشار اسد کا کہنا تھا کہ مغربی ملکوں کی توقع کے برخلاف شامی عوام نے بحران کے مختلف مرحلوں میں قانونی ملکی حکومت کی حمایت اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی ہے۔
صدر بشار اسد نے یورپی یونین اور ترک صدر کے درمیان تعلقات کے بارے میں کہا کہ اردوغان کے حوالے سے یورپی یونین کا رویہ ریاکارانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی مشکل یہ ہے کہ وہ ترک صدر سے ہراساں بھی ہے اور ساتھ اسے ان کی ضرورت بھی ہے۔
شام کے صدر نے واضح کیا کہ یورپی ممالک ایک جانب بحران شام کے نتیجے میں ترکی میں پناہ لینے والے شامی شہریوں کی یورپ مہاجرت سے ڈرتے ہیں اور دوسری جانب شام میں لڑنے والے دہشت گردوں کی حمایت بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا یورپ کو سب سے بڑا خطرہ ان ہزاروں دہشت گردوں سے لاحق ہے جن کی وہ خود حمایت کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جرائم کی عالمی عدالت نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف مظالم کی تحقیقات کی منظوری دیدی

ہوگ: جرائم کی عالمی عدالت (آئی سی سی) نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف …