جمعرات , 23 جنوری 2020

کراچی میں نجی ٹرانسپورٹ کمپنیز بند نہیں ہوں گی

کراچی: کراچی میں عوام کو سفری سہولیات دینے والی نجی ٹرانسپورٹ کمپنیز ايئرلفٹ اور ايس ڈبليو وی ايل کی سروس کو بند نہیں کیا جا رہا۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے بتایا کہ نجی آن لائن ٹرانسپورٹ سروس کو بند نہیں کیا جا رہا جب کہ سوشل میڈیا پر اس متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔

وزیرٹرانسپورٹ نے کہا کہ آئن لائن بس سروس کو ٹرائل بنیاد پر چلانے کی اجازت دی تھی۔ فی الحال یہ کمپنیز رجسٹرڈ نہیں ہیں اور نہ ٹیکس ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو حکومت کا قانون ہے اس پر تو سب کو چلنا ہوگا کیونکہ کاروبار چلنے کے بعد قانون پر بھی عمل کرنا ہوتا ہے۔ ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر کرنے کےلیے ديگر مملک سے رابطے ميں ہيں اور اس حوالے سے کراچی والوں کو جلد خوشخبری بھی ملے گی۔

سيکريٹری ٹرانسپورٹ سندھ محمد اختر غوری کا کہنا تھا کہ سيول اور ايئرلفٹ بند نہيں ہوگی۔ ہم نے رجسٹريشن کا نوٹس ديا تھا لیکن بند کرنے کا نہيں البتہ رجسٹريشن نہ ہوئی تو قانونی کارروائی کريں گے۔ انہوں نے يہ بھی کہا کہ جانی و مالی نقصان ہوگيا تو کون جواب دے گا۔

دوسری جانب نجی کمپنی کا کہنا ہےکہ سندھ ريونيو بورڈ ميں کمپنی رجسٹرڈ ہے اور ہم بھاری ٹيکس بھی ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ایرانی سپریم لیڈر

تہران: ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ …