جمعرات , 18 اپریل 2024

‘کابینہ کے تمام اراکین نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ کے تمام اراکین نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حامی نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ میرے خیال میں سب وفاقی وزراء کا نواز شریف کو باہر بھیجنے کے فیصلے پر حامی ہونا مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے کابینہ کی منظوری درکار ہو گی لیکن کابینہ کو تاحال نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سمری موصول نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سمری کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں نواز شریف کا باہر جانا زیادتی ہو گی لیکن دیکھتے ہیں پار ٹی کیا فیصلہ کرے گی۔

نوازشریف اتنےمصروف رہےکہ اپنےعلاج کے لیے دوران اقتدار اسپتال نہیں بنا سکے، ن لیگ اپنے دور میں ایسا اسپتال نہیں بنا سکی جہاں نواز شریف کا علاج ہو سکتا، مسلم لیگ ن کو پہلے قوم سے معافی مانگی چاہیے۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا نام آج ای سی ایل سے نکل جائے گا، حکومت کی کوشش ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک چلے جائیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …