جمعرات , 12 دسمبر 2019

بلبل کی تباہ کاریاں، بنگلہ دیش اوربھارت میں 24 افرادہلاک

ڈھاکہ: سمندری طوفان بلبل بھارت اور بنگلہ ديش کے ساحلی علاقوں سے ٹکراگيا، مختلف حادثات ميں 24 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، ہزاروں گھر تباہ ہونے کے باعث 4 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

سمندری طوفان بلبل کے باعث بھارت اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائيں چل رہی ہے جبکہ موسلا دھار بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، طوفان کی شدت میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں 12، بھارتی رياستوں بنگال اور اڑیسہ میں 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، 75 میل فی گھنٹہ سے چلنے والی تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے باعث ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق بنگلادیش ميں 3 لاکھ اور بھارت میں سوا لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، متاثرہ ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ریسکیو اداروں کی امدادی کارروائياں جاری ہيں۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی تیل تنصیبات پر حملوں میں ایران کا ہاتھ نہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے اعلان کیا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت …