جمعرات , 25 اپریل 2024

مریم العقیل کویت کی پہلی خاتون وزیر خزانہ تعینات

کویت سٹی : کویت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقتصادی امور کی ماہر خاتون مریم العقیل کو وزیر خزانہ تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کویت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ امیر کویت کی جانب سے کسی خاتون کو وزارت خزانہ کا قلم دان سونپا جارہا ہے، اقتصادی امور کی ماہر مریم العقیل کو نایف الحجرف کی جگہ وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔

کویتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے نایف الحجرف کو خلیج تعاون کونسل (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کویت کی پہلی خاتون وزیر خزانہ مریم العقیل اقتصادی امور کی ماہر ہیں جو اس سے قبل کویت یونیورسٹی سے بھی منسلک رہی ہیں۔

کویتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مریم العقیل کو وزارت خزانہ میں مالیاتی کنٹرول کے ادارے کی ڈائریکٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکی ہیں اور 2016 میں انہیں بہترین کارکردگی دکھانے پر وزیر مملکت برائے اقتصادی امور کی ذمہ داری بھی دی گئی تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …