جمعرات , 12 دسمبر 2019

متحدہ عرب امارات:موسلا دھار بارش میں سڑکیں تالاب بن گئیں

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات ميں بارش سے معمولات زندگی متاثر ہيں، جہاں وقفے وقفے سے موسلا دھاربارش نے کئی علاقوں کو تالاب بنا دیا۔

اتوار سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش سے کئی مقامات پر پانی جمع ہوگيا ہے۔ محکمہ موسميات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ مزید 3 دن تک جاری رہے گا۔

یو اے ای کے محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف شہروں میں تيز ہوائيں بھی چلتی رہیں گی۔ موسلا دھاربارش وقفے وقفے سے ہو رہی ہے۔ دبئی کے نشيبی علاقوں ميں پانی جمع ہوگيا، جب کہ شاپنگ مال ميں بھی بارش کا پانی داخل ہوگيا۔

موسلا دھار بارش سے ديگر معمولات بھی معطل ہيں۔ سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹريفک کی رفتار سست ہے۔ کئی شاہراہيں تالاب بن گئيں۔ گاڑياں کا گزرنا دشوار ہے، جب کہ پروازوں کا شيڈول متاثرہے۔

دبئی سے ابو ظہبی تک گہرے بادل چھائے ہوئے ہيں۔ محکمہ موسميات نے کہا ہے کہ بارش کا سلسلہ 3 روز جاری رہے گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی تیل تنصیبات پر حملوں میں ایران کا ہاتھ نہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے اعلان کیا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت …