جمعرات , 12 دسمبر 2019

عراقی فوج کے فضائی حملوں میں داعشی عناصر ہلاک

بغداد: عراق میں انسداد دہشتگردی فورس نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ نینوا میں عراقی فوج کے فضائی حملوں میں داعش سے وابستہ کئی عناصر ہلاک ہو گئے ہیں۔

عراق کی سومریہ نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مخمور کی پہاڑیوں میں موجود دہشتگردوں کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ اس کارروائی میں کئی داعشی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ہی دہشتگردوں کے کئی ٹنل اور غار بھی تباہ کردی گئے ہیں۔
اس اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے بھی انسداد دہشتگردی فورس کی پشتپناہی کرتے ہوئے چودہ بار داعشی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران دہشتگردوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوگئی۔
عراق نے دوہزار سترہ میں داعش پر مکمل کامیابی حاصل کرنے کی خبر دی تھی تاہم بعض علاقوں میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں اور داعش کے باقیات کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ میں فائرنگ 6 ہلاک

امریکہ میں ہر روز فائرنگ سے کئی افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ غیرملکی …