ہفتہ , 20 اپریل 2024

لبنان میں کرپشن کے خلاف مظاہرے اور دھرنے جاری

بیروت: لبنان میں کرپشن کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں اور ہزاروں مظاہرین مختلف سیاستدانوں کی رہا‏ئشگاہوں کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں۔

دارالحکومت زیتونہ ریجن میں دھرنا دینے والے لوگ ملک میں آزاد حکومت کے قیام اور کرپشن میں ملوث عہدیدارورں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔سینکڑوں مظاہرین نے شمالی لبنان کے شہر طرابلس میں بعض سیاستدانوں کے گھر کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔ جنوبی لبنان کے شہروں مرجعیون اور حاصبا نیز شمالی شہر عکار کے علاقے قلیعات میں کرپشن کے خلاف مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں۔ ان شہروں میں مظاہرہ کرنے والے لوگ نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے قیام اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔احتجاج اور مظاہروں میں شدت کے بعد بلیک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک ہزار آٹھ سو لبنانی لیرہ تک پہنچ گئی ہے۔ لبنان میں سترہ اکتوبر سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد وزیراعظم سعد الحریری کو اپنے عہدے سےاستعفی دینے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …