جمعہ , 19 اپریل 2024

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کا کمانڈر شہید

غزہ: فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے ایک کمانڈر بہا ابوالعطا اپنے گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے ایک کمانڈر اپنے گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوگئے ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت کے اہلکاروں نے اعلان کیا ہے کہ اس دھماکے میں ایک شخص شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی افراد کے مطابق جس گھر میں دھماکہ ہوا ہے وہ جہاد اسلامی تنظيم کی بری فوج کے کمانڈر بہا ابو العطا کا ہے یہ گھر شجاعیہ علاقہ میں واقع ہے۔ اسرائیل نے حال ہی میں بہا ابوالعطا پر سرحدی حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔ ابھی تک جہاد اسلامی تنظیم اور اسرائیل نے اس حادثے کے بارے میں اظہار خیال نہیں کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …