جمعرات , 25 اپریل 2024

عراقی عالم دین مقتدی صدر کا امریکہ کو شدید انتباہ

بغداد: عراق کے ممتاز عالم دین مقتدی الصدر نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے عراق میں مداخلت کا سلسلہ ختم نہ کیا تو کئی ملین مظاہرین کے ذریعہ عراق سے امریکہ کا خاتمہ کردیا جائےگا۔ مقتدی صدر نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو عراق میں فتنہ و فساد پھیلانے اور عراق کو شام بنانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ مقتدی صدر نے امریکہ کے زیر نظر قبل از وقت انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکہ کی سرپرستی میں قبل از وقت ہونے والے انتخابات پر وہ خاموش نہیں رہیں گے۔ مقتدی صدر نے عراق میں ہونے والے حالیہ مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ دوسرے ممالک میں مداخلت کرتا ہے۔ اور اب ہم امریکہ کی مداخلت کر برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …