جمعرات , 25 اپریل 2024

سعودی جنگی طیاروں کی یمن پروحشیانہ بمباری

صنعا: سعودی جنگی طیاروں نے یمن پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کی شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صعدہ کے علاقہ رازخ پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اپنی تاریخی شکست کا غصہ نہتے عربوں پر نکال رہا ہے۔ یمنی فورسز کے ہاتھوں سعودی عرب کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …