ہفتہ , 20 اپریل 2024

شام کے ایئر ڈیفینس یونٹ نے فضائی حملہ ناکام بنا دیا

دمشق: شامی فوج کے ائیر ڈیفینس یونٹ نے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے داریا کی فضا میں پرواز کرنے والے دشمن کے طیارے کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق المزہ کے علاقے میں لبنان کے سفارت خانے کے قریب دشمن کے فضائی حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

نیوز ایجنسی نے اس واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے پچیس اکتوبر کو بھی اسرائیلی حکومت کے فضائی حملے کو پسپا کردیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …