بدھ , 24 اپریل 2024

ایران اور پاکستان کا مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کا جائزہ

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اپنے عہدے سے سکبدوش ہونے کے موقع پر پاکستانی فوج کے آرمی چیف کیساتھ ایک ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت دفاعی تعاون اور مشترکہ سرحدوں پر قیام امن و سلامتی سے متعلق بات چیت کی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "مہدی ہنردوست” نے منگل کو جنرل "قمر جاوید باجوہ” کیساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستانی فوج کے آرمی چیف نے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے ایرانی سفیر کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

دراین اثنا مہدی ہنردوست نے بھی خطے میں قیام امن و استحکام بالخصوص مشترکہ سرحدوں کے امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستانی فوج کے آرمی چیف کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر، اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے موقع پر پاکستان کے اعلی حکام کیساتھ الواداعی ملاقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …